صوابی(ملت + آئی این پی) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہاہے کہ اگر وفاقی حکومت نے اتوار کی سہ پہر تین بجے تک پشاور اسلام آباد موٹر وے سمیت پنجاب کو جانے والی تمام سڑکوں کو نہیں کھولا تو صوبے کے عوام اور کارکنان پی ٹی آئی تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد جائیں گے ۔ وہ ہفتہ کی سہ پہر پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب قائم پی ٹی آئی کی خیمہ بستی میں کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ یہ کیمپ جمعہ کی شام پی ٹی آئی کے وزراء اور کارکنوں نے قائم کیا ہے جس میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے علاوہ صوبائی وزراء شاہ فر مان ، محمد عاطف یوسفزئی ، شہرام خان ترکئی ، شوکت یوسفزئی ، محمود خان اور ممبران اسمبلی بھی موجو د تھے وزیر اعلیٰ جمعہ کی شام لندن کے دورے سے واپسی کے بعد ہفتہ کی سہ پہر اس خیمہ بستی پہنچ کر وزراء اور کارکنوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہو گئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ پُر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن وفاقی حکومت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اُڑا کر دو نومبر کو پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کا راستہ روکنے کے لئے نہ صرف کارکنوں پر لاٹھی چارج کے علاوہ گرفتاریاں شروع کر دی بلکہ موٹر وے سمیت تمام روڈز کو بند کر دیا انہوں نے کہا کہ وفاق کا دو نومبر کا احتجاج ناکام بنانے کے لئے موٹر وے سمیت تمام روڈز کو بند کرنے کا عمل غیر قانونی ہے اگر وفا ق نے صوبہ خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کی کوشش کی لیکن کارکن ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے
پانامہ لیکس
حکومت سڑکیں کھولے، ورنہ تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں گے: پرویز خٹک