پنجاب اسمبلی:(آئی این پی) پنجاب اسمبلیمیں پاناما لیکس کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کو سات سوالوں کا جواب نہیں ملا تو 70 کا کیسے ملے گا جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے خبردار کیا ہے کہ پارلیمنٹ نے مطمئن نہ کیا تو لڑائی سڑکوں پر ہو گی۔ لیگی رہنماء چودھری اقبال کا کہنا کہ اپوزیشن کی “میں نہ مانوں کی رٹ” درست نہیں۔ جبکہ اپوزیشن رہنماء سعدیہ سہیل رانا کا کہنا ہے کہ سوالوں کے جواب نہ ملنے پر تحریک زور پکڑے گی۔
پانامہ لیکس
حکومت نے 70 سوالوں کے جواب نہ دیئے تو لڑائی ہوگی:محمود الرشید