پانامہ لیکس

حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کو تیار

اسلام آباد:آئی این پی) پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ حکومت تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھے گی ۔ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کرکے حکومتی فیصلے سے آگاہ کر دیا ۔ اسحاق ڈار کا خورشید شاہ کو ٹیلی فون حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا ۔ پانامہ لیکس پر اپوزیشن کا دباؤ کام کر گیا ۔ حکومت کا تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھنےکا فیصلہ وزرا اور معاونین کی مشاورت سے کیا ۔ اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت کا بھی یہی مطالبہ تھا ۔ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کرکے حکومتی فیصلے سے آگاہ کر دیا ۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن کی تشکیل کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط 2 روز میں بھجوانے جانے کا امکان ہے ۔