کراچی: (ملت+اے پی پی) بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صدارت میں سی پیک کے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سی پیک کی بنیاد آصف زرداری نے رکھی تھی، محنت کسی اور نے کی اور افتتاح کوئی اور کرتا ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ 2017ء مختلف سال ثابت ہو گا، ہو سکتا ہے کچھ ایسے فیصلے ہوں جن سے دوسری سیاسی جماعتوں کو دھچکا لگے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاناما کے سلسلے میں قانون سازی پر وفاق تاخیری حربے آزما رہا ہے، تمام جماعتیں مل کرجد و جہد کریں تو حکومت جھک جائے گی۔
پانامہ لیکس
حکومت پاناما کیس میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے: چانڈیو