اسلام آباد (آئی این پی) حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے ٹی او آرز پر جوابی خط آئندہ ہفتے بھجوایا جائے گا جس میں اتحادی جماعتوں کے اعتراضات اوراپوزیشن کے ٹی او آرزپر قانونی و آئینی مسائل کا تذکرہ کیا جائے گا۔ ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کے جواب میں حکومت کی طرف سے بھی خط بھجوایا جائے گا،خط میں ٹی او آرز پر اتحادی جماعتوں کے اعتراضات لکھے جائیں گے اور ٹی او آرز پر آئینی و قانونی پیچیدگیاں بھی واضح کی جائیں گی۔ وزارت قانون ذرائع کے مطابق اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ٹی اوآرز کے قانونی و آئینی پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا جائے گا،حکومت کی طرف سے جوابی خط پیر یا منگل کو اپوزیشن کو بھیج دیا جائے گا۔(اح)
پانامہ لیکس
حکومت کا اپوزیشن کو جوابی خط آئندہ ہفتے بھجوایا جائے گا