پانامہ لیکس

تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے ، علامہ سید ساجد علی نقوی

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے حکومت کی جانب سے پانامالیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ یہ خوش آئند ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن کا فیصلہ حکومت نے کیا اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے باضابطہ خط بھی لکھا کیونکہ عدلیہ ہی اس کام کو بہتر انداز میں انجام دے سکتی ہے ۔علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور اگر ملک کے وسیع تر مفا د میں اس معاملے پرکثرت رائے قائم کرلی جائے تو فلاحی ریاست کا تصور عملی شکل اختیار کرلے گاجس سے ملک کا مستقبل تابناک اور روشن ہوجائیگا۔