اسلام آباد:(اے پی پی)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومت کے تجویز کردہ ٹی اوآرز سے پاناما لیکس کی تحقیقات ممکن نہیں، اس حوالے سے اپوزیشن کی مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں پاناما لیکس پر اپوزیشن کے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹی اوآرز کے اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔سپیکر نے دعوت دی اس لئے اپوزیشن کا اجلاس بلایاملاقات میں تمام اپوزیشن سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔سینیٹر کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹی او آرز کسی صورت قبول نہیں ہیںکیونکہ ان کے تحت پاناما لیکس کی تحقیقات ممکن نہیں۔
پانامہ لیکس
حکومت کےتجویزکردہ ٹی اوآرز سے پاناما لیکس کی تحقیقات ممکن نہیں: اعتزاز