اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس معاملے پر حکومت کیخلاف ثبوت اور تابوت دونوں سپریم کورٹ سے ہی نکلیں گے ، پانامہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ سارا مسئلہ اس وقت 12 ملین درہم کے گرد گھوم رہا ہے ۔ حکومت اس معاملے پر ڈٹ گئی ہے لیکن کسی بھی بات پر ڈٹے رہنے کا انجام برا ہوتا ہے ۔
پانامہ لیکس
حکومت کے خلاف ثبوت اور تابوت دونوں نکلیں گے :شیخ رشید