پانامہ لیکس

خان صاحب آپ نے بتایا نہیں کہ تسبیح پر کیا ورد کرتے ہیں،صحافی کا سوال

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے لیے عمران خان کی آمد پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آپ نے گزشتہ بتایا نہیں کہ تسبیح پر کیا ورد کرتے ہیں؟ اس پر جواب میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہر چیز بتایا نہیں کرتے۔