اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو دبئی طلب کرلیا،ملکی سیاسی اور پارٹی کے امور پر مشاورت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک سابق صدر آصف علی زرداری کے طلب کرنے پر دبئی روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور رحمان ملک کی ملاقات میں پارٹی کے امور،سیاسی، ملکی و بین الاقوامی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔(اح)
پانامہ لیکس
زرداری نےرحمان ملک کو دبئی طلب کرلیا