پانامہ لیکس

سوالوں کا جواب دیا تو پھنس جائیں گے

لاہور:(آئی این پی) پاناما لیکس کا ہنگامہ۔ اپوزیشن کے سوالات کے جواب میں حکومت بھی دباؤ میں آنے کو تیار نہیں۔ پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں حکومتی و اپوزیشن رہنما آمنے سامنے آ گئے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم کے وکلا نے سوالات کے جواب نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ جواب میں وفاقی وزیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے اسکول ماسٹر کی طرح سوال نہیں پوچھے جا سکتے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ اور قوم کو مطمئن کرینگے کس دن آئیں فرق نہیں پڑتا۔ وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ لندن کے فلیٹس کی ملکیت سے متعلق دعوے ثابت نہیں کئے جا سکتے تاہم اعتزاز احسن نے کہا اپوزیشن کے ٹی او آرز مان لیں سب کچھ ثابت کر دینگے۔