پانامہ لیکس

سوال یہ ہے کہ جائیداد کی خریداری کے لئے رقم کہاں سے آئی؟‌فواد چودھری

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ جائیداد کی خریداری کے لئے رقم کہاں سے آئی وسائل کہاں سے آئے اس کا جواب نہیں دیا جارہا۔ عدالت نے حسین نواز کی ملکیت کی ڈیڈ مانگی ہے حسین نواز مالک ہیں تو ثبوت کہاں ہیں منی ٹریل اور رسیدیں نواز شریف کے وکیلوں کے پاس نہیں ہیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج 81ویں پیشی ہے پاناما کیس وہیں کھڑا ہے سوال یہ ہے جائیداد کی خریداری کے لئے رقم کہان سے آئی وسائل کہاں سے آئے اس کا جواب نہیں دیا جارہا۔ بارہ ملین درہم سے بلینز کیسے بن گئے؟ 34 بلین ڈالر کی رقم التوفیق بنک کو کیوں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے حسین نواز کی ملکیت کی ڈیڈ مانگی ہے سلمان اکرم راجہ دستاویزات نہیں دے سکے۔ حسین نواز مالک ہیں تو ثبوت کہاں ہیں۔ منی ٹریل اور رسیدیں نواز شریف کے وکیلوں کے پاس نہیں ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ لیگی وزراء پہن کر راتوں کو دیر تک دفاتر میں بیٹھتے ہیں۔ (ن غ)