اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے ، عدالت میں وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کی جانب سے مزید دلائل اور شواہد پیش کئے گئے ، عدالت میں سماعت کے موقع پر جسٹس آصف کھوسہ نے وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان سے استفسار کیا کہ کیا معاملہ ہے ، آج وکلا عدالت پیش کیوں نہیں ہوئے جس پر مخدوم علی خان نے کہا کہ کل والا معاملہ ہے ، آج وکلا ہمیں اٹارنی جنرل آفس لے گئے تھے ، ہم نے ہم ڈی جی اور سیکرٹری ہائوسنگ کو بلایا ہے تاکہ ان کا مسئلہ حل کیا جاسکے ۔