پانامہ لیکس

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کا آغاز

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے حوالے سے سماعت کا آغازہوگیا ہے ، سماعت کے موقع پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کیا،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھی سماعت کے موقع پر تمام تیاریاں مکمل ہیں اور تمام شواہد کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ کیس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔ مخدوم علی خان نے اپنے دلائل کے دوران کہا کہ آرٹیکل 62 ون (ایف ) اور عوامی نمائندگی ایکٹ 99 میں کوئی فرق نہیں ہے ، دونوں قوانین کے تحت کوئی بھی رکن اسمبلی غلط اثاثوں کی بنیاد پر ایوان سے نااہل ہوسکتا ہے ۔ اس موقع پر جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی غط اثاثوں کی بنیاد پر نااہل قرار دلوانے کیلئے درخواست دائر کی جاسکتی ہے ۔