اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) سپریم کورٹ بار کے وکلاء کی سیکرٹری آفتاب باجوہ کی قیادت میں پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر سیاست دانوں کوعدالت عظمیٰ میں داخلے سے روکنے کی کوشش،تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور اٹارنی جنرل کو عدالت میں جانے سے روک دیا گیا،اٹارنی جنرل کی طرف سے مطالبات کو سننے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عدالے عظمیٰ میں پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ بار کے وکلاء نے سیکرٹری آفتاب باجوہ کی قیادت میں سیاست دانوں کو عدالت عظمیٰ میں داخلے سے روکنے کی کوشش کی۔سیکرٹری سپریم کورٹ بارآفتاب باجوہ نے کہا کہ جب تک ہماری ہاوسنگ سوسائٹی کا فیصلہ نہیں ہوتا سپریم کورٹ میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ بار کے وکلاء نے تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری اور واتارنی جنرل کو بھی سپریم کورٹ میں داخلے سے روکے رکھا بعد ازاں اٹارنی جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بارآفتاب باجوہ کواندر لے گئے اور کہا کہ سپریم کورٹ بار کے تمام مطالبات سنیں گے، تمام معاملات کے جلد حل کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔اٹارنی جنرل کی طرف سے مطالبات کو سننے کی یقین دہانی پر سپریم کورٹ بار نے احتجاج ختم کر دیا۔(ار)
پانامہ لیکس
سیاست دانوں کوعدالت عظمیٰ میں داخلے سے روکنے کی کوشش:مزاری