پانامہ لیکس

شریفستان نے پورے ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ہے: بابر اعوان

ہائوس فار سیل

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ شریفستان نے پورے ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ہے ‘ وفاقی حکومت گزشتہ دنوں سے نہتے شہریوں پر آگ برسا رہی ہے ‘ جمہوری نازی ازم کو بچانے کیلئے ملک بند کر دیا گیا ہے۔ پیر کو تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ بابر اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت نہتے شہریوں پر آگ برسا رہی تھی۔ شریفستان نے پورے ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ہے۔ ہم نے عدالت کو بتایا ہے کہ بے گناہ اور نہتے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے ججز کے میڈیا ٹرائل پر بات کی۔ عدالت کو بتایا کہ آپ پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو بتایا کہ عمران خان سے وکالت نامہ دستخط نہ کرایا جا سکا ۔ پیمرا نے جو ویڈیو کلپ عمران خان کے تقریروں کے تھے وہ عدالت میں چلا کر دکھائے گئے ۔ ہم نے کہا کہ حکومتی ارکان کی ویڈیو کے کلپس بھی دکھائے جائیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ جمہوری نازی ازم کو بچانے کیلئے ملک کو بند کر دیا گیا ہے۔