اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے ثبوتوں پر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس قدر شور شرابے کے بعد تحریک انصاف کتاب لے آئی جس کو عدالتیں پہلے ہی بطور ثبوت مسترد کر چکی ہیں۔ شریف خاندان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں اور تحریک انصاف اب پھر سے عدالت میں کتاب لے گئی ہے۔
پانامہ لیکس
شریف خاندان کو بدنام کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے