پانامہ لیکس

شریف خاندان کے ثبوت دھوکاہیں، فواد چودھری

پی ٹی آئی:(ملت+اے پی پی) کے رہنما فواد چودھری کہتےہیں شریف خاندان کے جمع کرائے گئے ثبوت دھوکے کے سواکچھ نہیں، منی ٹریل پیش کرنے میں بھی ناکام رہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دبئی میں بیچی گئی مل سے حاصل رقم کا منی ٹریل نہیں،نواز شریف کو تحفے میں دئیے گئے 81کروڑ کا حساب ہونا ضروری ہے۔81 کروڑ روپے پاکستان سے منی لانڈرنگ ہوکر لندن گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس سیاسی کیس ہے، اس کا تعلق 20 کروڑ عوام سےہے، دلائل سارے موجود ہیں،فیصلہ آنا باقی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 2011 میں اسحاق ڈار کے بیان حلفی کو رد نہیں کیاگیا،اسحاق ڈار کےبیان حلفی میں منی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں۔