اسلام آباد: (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو لوگ احتساب کی بات کرتے ہیں ان کا اپنا بھی دامن صاف ہونا چاہیئے۔ شوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ کو خود عمران خان نے متنازعہ بنایا ہے۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد آج قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ کو خود عمران خان نے متنازعہ بنایا ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ شوکت خانم کے بورڈ ممبران کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسپتال کے لیے جو بھی عطیات موصول ہورہے ہیں اسے ملک سے باہر رکھا جائے۔ ایک بورڈ ممبر امتیاز حیدری کے ذریعے اس پیسے کو مسقط منتقل کیا گیا لیکن بیلنس شیٹ میں اسے نقصان ظاہر کیا گیا۔ اس فیصلے کی خود بورڈ نے مخالفت کی۔ اس فیصلے سے عمران خان اور شوکت خانم کی ساکھ خود متنازعہ بنائی۔ انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنی آف شور کمپنی ہوتی ہے چاہے وہ پاناما میں ہو، ورجن آئی لینڈ میں دنیا میں کہیں اور ہو۔
پانامہ لیکس
شوکت خانم کی فنڈنگ کو خودعمران نےمتنازعہ بنایا:خواجہ آصف