اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں عدالت عظمیٰ سے میری درخواست ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سپریم کورٹ طلب کیا جائے تاکہ کیس میں ان کے بیان سے حقائق سامنے آسکیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کو پاکستان طلب کیا جائے اور اس سے خط کے حوالے سے عدالت میں تفصیلی جرح کی جائے تاکہ پاکستان کی عوام سچ جان سکیں۔
پانامہ لیکس
شیخ رشید کا وزیر اعظم کو طلب کرنے کامطالبہ