پانامہ لیکس

صدرنے پانامہ اورڈرؤن پربات نہیں کی:سرور

لاہور(آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پار لیمنٹ سے صدر مملکت کے خطاب کو ’’ مایوس کن ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ممنون حسین نے کر پشن‘پانامہ لیکس اور ڈرون حملوں پر بات نہ کر کے قوم کو مایوس کیا ہے ‘صدر مملکت اپوزیشن کے جمہو ری مطالبات کو غیرقانونی کہہ کر جمہوریت کی نفی کر رہے ہیں ‘ڈرون حملوں کیخلاف آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کا بیان قومی امنگوں کی تر جمانی ہے اور آپر یشن ضرب عضب میں پوری قوم انکے ساتھ ہے ‘موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ملک میں کر پشن ‘لوٹ مار اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل کا خاتمہ وہ خواب جو شاید کبھی پورانہیں ہوگا ‘تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے وہ جو بھی فیصلہ کر یں گے پوری پارٹی انکے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اور آئندہ بھی انکے ساتھ ہوگی۔ بدھ کے روز ڈیفنس کلب میں ایک تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف میں میری پہلی تر جیح پارٹی کو پورے پنجاب میں مضبوط کر نا اور آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کو کامیابی دلوانا ہے جسکے لئے میں اپنی بھر پور ذمہ داری ادا کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں خطاب میں کوئی نئی بات نہیں وہ حکومت کی ناکامیوں کی نشاندہی اور انکے حل کی بات کر نے کی بجائے حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالتے ہوئے نظر آئے ہیں اور وہ پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران کر پشن اور پانامہ لیکس کے معاملے کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کر نا بھی کسی صورت درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے یہ قوم کو صرف تسلیاں دے رہے ہیں عملی طور پر انکی کارکردگی زیر و ہے اور آئندہ دوسالوں کے دوران بھی (ن) لیگ کی حکومت سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی بلکہ قوم کو مایوسی کا سامنا ہی کر نا پڑ یگا۔