لاہور(ملت + آئی این پی) محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر’’ تبدیلی ‘‘ کی سازشیں ملک میں انتشار کے سواکچھ نہیں ‘تحر یک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں گالی گلوچ کا کلچر متعارف کروایا ہے ‘ملک کی بقا صرف اوصرف آئین وقانون کی حکمرانی سے ہی ممکن ہے ‘جمہو ریت کیخلاف سازشیں کر نیوالے ملک اور قوم کے دشمن ہیں قو م انکو مستردکر دیں گی ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ جمہو ریت میں کہاں لکھا ہے کہ شہروں کو بند کر کے عوام کو عذاب میں مبتلا کیاجائیگا ؟۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی شہروں کو بند کر نے کی پالیسی کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں مگر بدقسمتی سے تحر یک انصاف اقتدار میں آنے کیلئے بے چین ہے وہ جمہو ریت آئین وقانون کو بھی کچھ نہیں سمجھ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف والوں کو چاہیے وہ آئندہ عام انتخابات کا انتظار کر یں اور تبدیلی کا فیصلہ صرف عوام کے ووٹوں کے ذریعے ہونا چاہیے ملک کی بقا صرف جمہو ریت اور آئین قانون سے ہی ممکن ہے ۔
پانامہ لیکس
طاقت کے بل بوتے پر’’ تبدیلی‘‘ کی سازشیں انتشار کے سواکچھ نہیں ‘ ڈاکٹر عبد القدیر