لاہور: (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے بعد عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی بھی کئی آف شور کمپنیاں منظر عام پر آ گئی ہیں۔ کہتے ہیں کہ ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے خاندان کے افراد کے نام 4 کروڑ 20 لاھ ڈالرز کی جائیدادیں ہیں۔ درجن سے زائد جائیدادیں کینیڈا، لندن، بیلجیئم اور ڈنمارک میں خریدی گئی ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لندن ٹرسٹ میں بھی تمام ٹرسٹیز قادری صاحب کے بیٹے اور بہوئیں ہیں جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن میں فلیٹس اور گھروں کے مالک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری بتائیں کہ ان کی درجن بھر آف شور کمپنیوں کے بارے اب کون جواب دے گا۔ انہوں نے عوامی تحریک کے سربراہ سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ اتنی زیادہ جائیدادیں اور آف شور کمپنیاں بنانے کیلئے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟
پانامہ لیکس
طاہرالقادری کئی آف شورکمپنیوں کےمالک ہیں: ثناءاللہ