اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما بھیس بدل کر عدالت کے سامنے جاتے ہیں،عمران خان کو کرپشن کے خاتمے سے کوئی دلچسپی نہیں،عمران خان نے سچ سامنے لانے پر جسٹس(ر)وجیہہ الدین کو پارٹی سے نکال دیا،عمران خان کے بدعنوانی کے معاملات سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں آچکے ہیں۔پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان کے سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے ثبوت غیر معیاری تھے،عمران خان کے سینہ تان کے چلنے والے ساتھی آج کیوں گھبرا رہے ہیں،عمران خان کے ساتھ چلنے کا دعویٰ کرنے والے جھوٹ بول رہے تھے،تحریک انصاف کے رہنما بھیس بدل کر عدالت کے سامنے جاتے ہیں،عمران کے ساتھیوں نے خود لکھ کردیا کہ تحقیقات کرنا عدالتی دائرہ اختیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو کرپشن کے خاتمے سے کوئی دلچسپی نہیں،عمران خان کو الیکشن چوری کے الزام پر بھی سرنیچے کرنا پڑا،عمران کان نے سچ سامنے لانے والے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو پارٹی سے نکال دیا،تحریک انصاف کے اپنے رکن اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کا پول کھول دیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہاکہ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جائیداد کاؤنٹی کرکٹ سے بنائی،عمران خان کے بدعنوانی کے معاملات سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں آچکے ہیں،عمران ایک صوبے کے حکمران جماعت کے سربراہ ہیں،حساب دینا پڑے گا۔۔۔۔(خ م)
پانامہ لیکس
عمران بھیس بدل کر عدالت کے سامنے جاتے ہیں؛ دانیال