اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پوری قوم منتظر ہے کہ عمران خان بھی وزیراعظم نواز شریف کی طرف پارلیمنٹ میں سچ بول کرتاریخ رقم کریں، عمران خان سڑکوں اور چوراہوں کی بجائے جو بھی کہنا ہے پارلیمنٹ میں آ کر کہیں۔ وہ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے درست کہاکہ آج پیر کو پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے، وزیراعظم اپوزیشن کے الزامات کو دھوڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم منتظر ہے کہ عمران خان بھی وزیراعظم نواز شریف کی طرف پارلیمنٹ میں سچ بول کرتاریخ رقم کریں، عمران خان سڑکوں اور چوراہوں کی بجائے جو بھی کہنا ہے پارلیمنٹ میں آ کر کہیں۔(اح)
پانامہ لیکس
عمران بھی وزیراعظم کی طرح سچ بول کرتاریخ رقم کریں:پرویز