پانامہ لیکس

عمران خان حکومتی ٹی او آرز قبول کرلیں :پرویز

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہا کہ اگر عمران خان ٹی او آرز قبول کرلیں تو سب کا احتساب شروع ہوجائے گا،عمران نے لوگوں کو سول نافرمانی پر اکسایاکسی نے عمل نہیں کیا،عمران خان عوام سے ووٹ نہیں لے سکتے اس لئے احتجاج کی دھمکیاں دیتے ہیں،عمران خان نے دہشتگرد پیدا کرنیوالے مدرسے کو 30کروڑ کا انعام دیا،وزیراعظم ڈاکٹروں کی اجازت کے بغیر سفر نہیں کرسکتے،اجازت ملنے پر جلد وطن واپس آئیں گے،کارکن وزیراعظم کی واپسی پر ان کا شاندار استقبال کرنا چاہتے ہیں،شاندار استقبال کی تجویز وزیراعظم اور سینئر قائدین تک پہنچاؤں گا ، امجد صابری پوری دنیا میں امن کے سفیر تھے،امجد صابر سچے عاشق رسولؐ تھے،امجد صابری کو شہید کرنیوالے اللہ اور اس کے رسولؐ دونوں کے دشمن ہیں،قاتلوں کو اپنے شر کا دنیا اور آخرت میں حساب دینا ہوگا،کراچی میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں، جلد مکمل امن ہوگا، تھیلیسیمیا کے حوالے سے آگہی کی ضروری ہے،اس بیماری کا علاج نہیں مگر اس سے احتیاط سے بچا جاسکتا ہے،میڈیا کی مدد سے اس بیماری پر قابو پانے میں مدد ملے گی،علماء کرام کی بھی ذمہ داری ہے کے وہ اس پر بات کریں،عوام میں بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔وہ جمعرات کو یہاں پمز ہسپتال میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پرانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل کالج کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے حوالے سے آگہی کی ضرورت ہے،ہمیں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنی ہے،اس بیماری کا علاج نہیں مگر اس سے احتیاط سے بچا جاسکتا ہے،میڈیا کی مدد سے اس بیماری پر قابو پانے میں مدد ملے گی،علماء کرام کی بھی ذمہ داری ہے کے وہ اس پر بات کریں، علماء اکرم کو بھی لوگوں کو اس بیماری اور اس سے احتیاط کی ترغیب دینی چاہیے، عوام میں بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،تھیلیسیمیا کے بچوں کیتکلیف سے آج آگاہی کا دن ہے ،ہم سب کو اس بیماری کی روک تھام کیلئے کام کرنا ہو گا ،گورنمنٹ کی طرف سے اور پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان تھیلیسیمیا کے حوالے سے آگاہی کے لئے کام کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرپرویز رشید نے کہا کہ پمز ہسپتال کی انتظامیہ کاانسانیت کی خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے،صرف مریضوں کیلئے ایئرکنڈیشن کی سہولت کا فیصلہ درست ہے،دوسرے صوبوں سے بھی مریضوں کی بڑی تعداد پمز میں آتی ہے،پمز نے اپنی گنجائش سے زیادہ بوجھ اٹھا رکھا ہے،ڈاکٹر اپنا فرض ادا کررہے ہیں،ہمیں بھی اپنا فرض پورا کرنا چاہیے،میڈیا عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی دے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے معروف قوال امجد صابری کے حوالے سے کہا کہ امجد صابری پوری دنیا میں امن کے سفیر تھے،امجد صابر ی نے اللہ کے پیغام کو لوگوں کی تقسیم کا سبب نہیں بنایا،امجد صابری نے لوگوں کو متحد کیا اور خیر کا پیغام دیا،امجد صابر سچے عاشق رسولؐ تھے،امجد صابری کو شہید کرنیوالے اللہ اور اس کے رسولؐ دونوں کے دشمن ہیں،قاتلوں کو اپنے شر کا دنیا اور آخرت میں حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں، جلد مکمل امن ہوگا،ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،دہشت گردی بڑے ناموں پر حملہ کررہے ہیں،دہشتگردگنتی میں بہت کم رہ گئے ہیں، ٹارگٹڈ حملے کر رہے ہیں،پاکستان کے ہر شعبے نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانیوالوں نے 2002 میں کالے دھن کو سفید کیا،نوازشریف کے بیٹوں سے متعلق سوالات ٹی او آرز میں درج کردیئے ہیں،اگر عمران خان ٹی او آرز قبول کرلیں تو سب کا احتساب شروع ہوجائے گا،احتساب کا مطالبہ کرنے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں،عمران نے لوگوں کو سول نافرمانی پر اکسایا تھا،عمران کے اکسانے پر کسی نے عمل نہیں کیا،نوازشریف کا نام کسی آف شور کمپنی میں نہیں،عمران 2018کے انتخابات سے خوفزدہ ہیں،احتجاج کی بات کرنیوالے عوام کی رائے تسلیم نہیں کرتے،عمران خان عوام سے ووٹ نہیں لے سکتے اس لئے احتجاج کی دھمکیاں دیتے ہیں،عمران خان نے دہشتگرد پیدا کرنیوالے مدرسے کو 30کروڑ کا انعام دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے ان کی صحت بہتر ہورہی ہے،وزیراعظم ڈاکٹروں کی اجازت کے بغیر سفر نہیں کرسکتے،کارکن وزیراعظم کی واپسی پر ان کا شاندار استقبال کرنا چاہتے ہیں،شاندار استقبال کی تجویز وزیراعظم اور سینئر قائدین تک پہنچاؤں گا۔(اح)