اسلام آباد (ملت + آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ عمران خان سے زیادہ نوازشریف کا کوئی مددگار نہیں ہے، پی ٹی آئی نے اپنے ہر اقدام سے حکومت کے ہاتھ اور مضبوط کیے،پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے،حکومت نے اپنے وزیرکوفارغ کرکے ثابت کیاکہ کوتاہی میں حکومت کے لوگ ملوث ہے،موجودہ جوڈیشل کمیشن کو کوئی جماعت ماننے کو تیار نہیں،جسٹس رضاکی بیٹی شریف کالج میں وائس پرنسپل ہے، سمجھ نہیں آتاکہ حکومت ایسے اقدامات کیوں اٹھاتی ہے جس پرسوال اٹھتے ہیں،یہ کمیشن کا قیام آئی واش کے سوا کچھ نہیں، حکومت اگرسنجیدہ ہوتی تواپوزیشن سے ججزکے نام مانگتی،حکومت سمجھدارہے اس لیے اصل اپوزیشن کے سامنے نہیں آنا چاہتی، عمران آسان ہدف ہے، حکومت کاپیپلزپارٹی کی باتوں کوجھٹلاناآسان نہیں۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔جسٹس رضاکی بیٹی شریف کالج میں وائس پرنسپل ہے، سمجھ نہیں آتاکہ حکومت ایسے اقدامات کیوں اٹھاتی ہے جس پرسوال اٹھتے ہیں،یہ کمیشن کا قیام آئی واش کے سوا کچھ نہیں، حکومت اگرسنجیدہ ہوتی تواپوزیشن سے ججزکے نام مانگتی،سکیورٹی لیکس میں حکومت کے لوگ ملوث ہیں، حکومت نے اپنے وزیرکوفارغ کرکے ثابت کیاکہ کوتاہی میں حکومت ملوث ہے،موجودہ جوڈیشل کمیشن کو کوئی جماعت ماننے کو تیار نہیں،حکومت سمجھدارہے اس لئے اصل اپوزیشن کے سامنے نہیں آناچاہتی،عمران خان کے ایکشن نے نوازشریف کو مضبوط کیا،باربارکہوں گا عمران خان سے زیادہ نوازشریف کا کوئی مددگارنہیں،حکومت پاناما کیس کوطول دینا چاہتی ہے،پاناما کا فیصلہ 20 دن میں نہیں آئے گا،اگلی سماعت پر پھر کوئی جماعت شواہد پیش نہیں کرے گی تو پھر اگے کی تاریخ دینا پڑے گی، پھر چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ ہونی ہے اس کے بعد نیا بینچ بنانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ سا نحہ گڈانی کے جاں بحق افراد کے لواحقین کو20 لاکھ روپے فی کس دیا جائے، غریب مزدور تھے ، کوئی کہیں سے روزگار کیلئے آیا تھا تو کوئی کہاں سے، ان کے بچے دیکھ رہے ہوں گے کے ابو آئیں گے تو پیسے لائیں گے، لیکن اب وہ نہیں رہے، حکومت جیسے ماضی میں سب کی مدد کرتی رہی ان کی بھی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی آشا پاشا کے کہنے پرنہیں بنی، صرف چند جماعتیں ایسی ہیں جو جمہوری تاریخ رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈان نے خبرلگانے سے پہلے ایک سنیئر وزیر سے خبرکنفرم کی،کیاکمیشن جھٹلائے گاکہ وزیرفارغ ہوا اوررپورٹرکانام ای سی ایل سے نکالا گیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ روایات ہیں 15اکتوبرتک آرمی چیف کے نام آجاتے ہیں،لیکن ابھی تک ایسانہیں ہوا،حکومت سمجھدارہے اس لیے اصل اپوزیشن کے سامنے نہیں آنا چاہتی، عمران آسان ہدف ہے، حکومت کاپیپلزپارٹی کی باتوں کوجھٹلاناآسان نہیں،ہم پاناما کا معاملہ پارلیمنٹ میں لڑیں گے، میں نے کہاتھاکہ حکومت خودچاہتی ہے کہ ہم پاناماپرسپریم کورٹ جائیں
پانامہ لیکس
عمران خان سے زیادہ نوازشریف کا کوئی مددگار نہیں: خورشید شاہ