،عوام ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دے گی ،صوبائی وزیر ندیم کامران کی میڈیا سے گفتگو
ساہیوال (آئی این پی) صوبائی وزیر زکوۃ و عشر اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اس کا امپائر ملک میں نہیں کہیں اور ہے عوام ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دے گی ۔ وہ اتوار کو صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو سبوتار کرنے کے لیے ملکی اور بیرونی سطح پر سازشیں کی جا رہی ہیں اس سازش میں عمران خان بھی شریک ہے جب بھی عوام کی خوشحالی کے لیے ملک میں منصوبے شروع کیے جاتے ہیں ملک دشمن رکاوٹ بن جاتے ہیں جو اپنا گھر نہیں بسا سکتا کے پی کے نہیں چلا سکتا وہ پاکستان کیسے چلا سکتا ہے عمران عدالتوں کے فصیلے نہیں مانتا عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتا اس کا علاج ہمارے پاس نہیں اس کا خدا حافظ ہے ۔
پانامہ لیکس
عمران خان ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اس کا امپائر ملک میں نہیں ،کہیں اور ہے: ندیم کامران