لندن (ملت آن لائن)صحافی فریڈرک اوبر میئر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آف شور کمپنی کے ذریعے برطانیہ میں ٹیکس بچایا ۔
پلٹزر پرائز جیتنے والے تحقیقاتی صحافی ان صحافیوں میں شامل ہیں جنہوں نے پاناما پیپرز کی تفصیلات جاری کیں۔صحافی فریڈرک اوبر میئر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آف شور کمپنی کے ذریعے برطانیہ میں ٹیکس بچایا ۔
پاکستان میں ان دنوں پاناما پیپرز موضوع بحث ہے جن سے متعلق ایک کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو وزیراعظم کے منصب کے لیے 28 جولائی کو نااہل قرار دیا تھا۔
دوسری جانب ن لیگ نے بھی عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس دائر کر رکھا ہے جس کی سماعت کے دوران آج چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ غیرملکی فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ اور نامعلوم ذرائع سے بنی گالا کی رہائش گاہ کی خریداری پر درخواست دائر کی گئی جس میں عدالت سے عمران خان کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔