پانامہ لیکس

عمران خان کا سراج الحق سے پانامہ لیکس کے حوالہ سے گفتگو

اسلام آباد:(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ جس میں عمران خان نے سراج الحق سے پانامہ لیکس کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے سراج الحق کو پاکستان تحریک انصاف کے متوقع رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس حوالے سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد آج سراج الحق سے ملاقات کرے گا۔