ڈیر ہ اسماعیل خان (ملت + آئی این پی)مسلم لیگ (ن )کے صوبائی نائب صدر راجہ اختر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ناجائز جلسہ جلوس اور دھرنے دے کر اپنی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کو کنگال کردیا ہے اور یہ کہ پی ٹی آئی کے تمام لیڈر و کارکنوں کو چھوڑ کر چار دن قبل ہی بنی گالہ پہنچ گئے اور غریب کارکنوں کو مار کھانے کیلئے روڈوں پر اکیلا چھوڑ دیا۔راجہ اختر علی نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ عمران خان شیدہ ٹلی جیسے لوگوں سے اپنی جان چھڑائیں اور خیبرپختونخواہ میں صوبہ اور عوام کیلئے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ورنہ 2018 کے انتخابات میں موجودہ سیٹیں بھی گنوا دیں گے۔
پانامہ لیکس
عمران نے جلسہ ناکام اور پارٹی لیڈروں اور ورکروں کو کنگال کیا: اختر علی