پانامہ لیکس

عمران نے جھوٹ کی انتہا کردی،کہتے تھے ہمارے پاس ثبوت پیں: انوشہ رحمان

اسلام آباد(ملت + آئی این پی)وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کی انتہا کردی ہے،کہتے تھے ہمارے پاس ثبوت پیں لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،خان صاحب ڈھٹائی کے ساتھ عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں ۔بدھ کو مسلم لیگ (ن)کے رہنما الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا کہ مخالفین الزام اور پروپیگنڈے کرتے رہیں گے،عام انتخابات انشاء اللہ 2018میں ہی ہوں گے۔وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کی انتہا کردی ہے،کہتے تھے ہمارے پاس ثبوت ہیں لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ،خان صاحب ڈھٹائی کے ساتھ عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں۔