پانامہ لیکس

عمران نے وکلاء کو بھی گمراہ کیا: مریم نواز

لاہور: (ملت+اے پی پی) پاناما کیس مسلسل آگے کی جانب بڑھ رہا ہے اور عدالت کے اندر ہی نہیں عدالت کے باہر بھی حکومت اور اس کے مخالفین کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کپتان کے حامد خان کی کارکردگی سے غیرمطمئن ہونے اور بابر اعوان کو ذمہ داری دیئے جانے کے امکان پر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وکلاء کا قصور نہیں، عمران خان نے انہیں بھی گمراہ کیا ہے۔ مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ درحقیقت کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔