پانامہ لیکس

عمران نے پاناما کیس کے لیے ایک اور انگوٹھی لے کر پہن لی

لاہور: (ملت+آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پاناما لیکس کیس میں کامیابی کے لیے اپنے روحانی پیشوا سے ایک اور انگوٹھی لے کر پہن لی ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان لندن سے واپسی کے بعد میڈ یا کے سامنے آئے تو ان کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں دوسری انگوٹھی نظر آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے یہ انگوٹھی اپنے روحانی پیشوا سے لی ہے جس کا مقصد پاناما لیکس کیس میں کامیابی کی خواہش پوری ہونا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی عمران خان نے سیاست میں کامیابی کے لیے اپنے روحانی پیشوا سے ایک انگوٹھی لے کر پہن رکھی تھی تاہم اب لندن سے واپسی کے بعد ان کے ہاتھ میں دو انگوٹھیاں نظر آئیں ۔