پانامہ لیکس

عمران کا موقف ہرلمحہ بدلتا ہے؛ مریم اورنگزیب

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے عمران خان نے کمیشن بنانے کی بات کی لیکن عمران خان کا موقف ہرلمحہ بدلتا ہے جو انتشار پر مبنی ہے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرویزرشید کا ن لیگ سے تعلق اتنا پرانا ہے جتنی ن لیگ پرانی ہے، پرویزرشید کے الفاظ ن لیگ کی ترجمانی کرتے ہیں، آنے والے دنوں میں پرویزرشید میڈیا کے ساتھ اسی طرح بات کرتے رہیں گے، متنازعہ خبر معاملے کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف ہر لمحہ بدلتا ہے جو انتشار پر مبنی ہے، پہلے دن سے عمران خان نے کمیشن بنانے کی بات کی، اسلام آباد کولاک ڈاؤن کمیشن بنانے کے لیے کیا جا رہا تھا لیکن سپریم کورٹ میں جا کرانکارکردیا جب کہ ہم نے 25 سال دہشت گردی کی جنگ لڑی ہے، عمران خان کا موقف اداروں کو کمزورکرنا اورہمارا مضبوط کرنا ہے، عوام کی عدالت میں فیصلہ اس کے حق میں ہوگا جو ان کی بہتری کی بات کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلاول کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے لیکن ابھی کم عمرہیں، بلاول اپنے مطالبات سندھ حکومت کو پیش کریں تو سندھ حکومت بہتری کی طرف جا سکتی ہے جب کہ اگرسندھ حکومت ان کی بات نہ سنے تو وزیر اعظم کو شکایت کریں ان کی شکایت کا ازالہ ہو۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی این سی اے میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز کیا ہے، تفریح کے لیے عوام کو مواقع فراہم کرنا حکومت کی ضرورت ہے، فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہے اس لیے آرٹسٹ اور فلم انڈسٹری کے لیے تین سال کا پروگرام بنایا ہے جب کہ فنکاروں کے لیے وزیر اعظم فنڈ اور ایوارڈ کا جلد اعلان کریں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات کی بہتری سے سیاحت کو فرغ ملا، پاکستان کی عوام کو تفریح کے لیے یر ممکن کوشش کریں گے، وزیر اعظم کی ہدایت ہے قومی سطح پر فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔