بہاولپور: (ملت+اے پی پی) پی ٹی آئی کے جلسے میں کپتان کے اہم ترین اتحادی شیخ رشید نے دھواں دار خطاب کیا۔ شیخ رشید نے اپنا روایتی انداز اپناتے ہوئے مخالفین کو تنقید کا ہدف بھی بنایا، بولے عوام عمران خان کی قیادت میں ایک اور دھرنے کی تیاری کر لیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے خود کو خودکش سیاستدان قرار دیا۔ ساتھ ہی ساتھ پاناما کیس سے حکمرانوں کے انجام تک پہنچنے کی امید کا اظہار بھی کیا۔ شیخ رشید نے حکمرانوں پر بیوروکریسی کو تباہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
پانامہ لیکس
عمران کی قیادت میں ایک دھرنا اور دینگے: رشید