پانامہ لیکس

عوام نے عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کے پروگرام کو مسترد کر دیا: آصف کرمانی

اسلام آباد(ملت + آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کی بازی ھار چکے ہیں۔عوام نے عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کے پروگرام کو مسترد کر دیا۔ عمران خان آئندہ دھرنے کا نام بھی نہیں لیں گے۔اتوار کو وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی پاکستان اور جمہوریت کے خلاف سازشیں 2 نومبر کو دم توڑ جائیں گی۔ عوام نواز شریف کے امن، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل چاھتے ہیں۔ مْودی اور عمران خان CPEC کو ناکام بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ عمران خان کو قائد اعظم کے پاکستان میں انار کی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ آ ?ئین اور قانون کی پاسداری پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ عمران خان سیاست کی بازی ہار چکے ہیں۔عوام نے عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کے پروگرام کو مسترد کر دیا۔ عمران خان آئندہ دھرنے کا نام بھی نہیں لیں گے۔