کراچی: (آئی این پی) ڈاکٹر عظمیٰ خان سے پولیس کی مبینہ بدتمیزی کپتان کراچی پہنچتے ہی غصے میں آ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کالے شیشے والی گاڑی نے ان کی بہن کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ کپتان نے عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے بھی کمر کس لی۔ کہتے ہیں حکمرانوں کا آخری دور نظر آ رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی کئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ گورننس کا نظام بھی بدلنا پڑے گا۔ کہتے ہیں شہر میں شوکت خانم اسپتال کیلئے زمین مل گئی۔ کپتان نے کہا نواز شریف نے چوری کی اور کہتا ہے خود قانون بناؤں گا۔ شریف برادران نے جوڈیشری، نیب اور الیکشن کمیشن میں لوگوں کو خریدا ہوا ہے۔ شریف برادران نے 4 ارب کے الیکشن سے پہلے قرضے لیے تھے۔ نواز شریف جس طرح 4 حلقے کھولنے سے ڈر رہے تھے اسی طرح ڈر رہے ہیں۔ عمران خان نے اپنے کراچی کے دورے کے دوران عبدالستار ایدھی کی عیادت کی اور انتہائی مختصر گفتگو کی ۔ لاہور واقعے پر ابھی سوال کیا ہی گیا تھا کہ گفتگو ختم کر کے تیزی سے نکل لئے۔ عمران خان امجد صابری کے گھر بھی گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایک دن سب نے جانا ہے کچھ لوگوں کے جانے پر بے حد دکھ ہوتا ہے جن میں سے ایک امجد صابری تھے۔ انہوں نے مطالبہ کہا کہ امجد صابری کے قتل کے پیچھے کون تھا اسکی تحقیقات کی جائیں۔ ضرورت ہے کہ سندھ حکومت اور رینجرز کو حقائق تک پہنچانا چایئے۔ عمران خان نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے افطار ڈنر پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ کتنی مشکل سے اپنی والدہ کو علاج کے لیے باہر لے کر گئے تھے. عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وزیر اعظم واپس ملک آئیں گے لیکن پتا نہیں کے آئیں نہ آئیں . عمران خان نے اس موقع پر 12 کڑور روپے چندہ اکھٹا کیا۔
پانامہ لیکس
عید کے بعد تحریک چلائیں گے: عمران خان