پاناما سٹی:(اے پی پی) پاناما کے صدر جوان کارلوس واریلا نے فرانس کی جانب سے پاناما کو ’’ ٹیکس ہیون ‘‘ کی فہرست میں شامل کرنے پر تنقید کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ صاف بتانا چاہتے ہیں کہ فرانس کے صدر نے جو فیصلہ کیا ہے وہ غلط اور غیر ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس عالمی مسئلہ ہے اور اس کو تمام ممالک کی کثیر الجہتی تعاون سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ فرانس نے جلد بازی میں فیصلہ کیا ہے اور میرے خیال میںیہ فیصلہ غلط ہے۔
پانامہ لیکس
فرانسیسی فیصلہ غلط اور غیر ضروری ہے، پاناما