پانامہ لیکس

فیصلہ سڑکوں پر ہوگا:شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹی آر اوز کمیٹی 14 دن میں ضابطہ کار کو حتمی شکل نہیں دے سکتی‘ اگر حکومت کی طرف سے تعاون نہیں ہوتا اور ٹی آر اوز نہیں بنتے تو اپوزیشن یہ معاملہ عوام پر چھوڑ دیں‘ فیصلہ سڑکوں پر ہوگا‘پوری قوم کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا 14دن کے اندر کمیٹی ٹی اوآرز کو حتمی شکل دے پائے گی تاہم جلد سے جلد ٹی اوآرز پر فیصلہ کر لیا جانا چاہئے کیونکہ پوری قوم پانا ما لیکس معاملے پر تحقیقات کے انتظار میں ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی ٹی او آر کمیٹی اجلاس کے بعد متحدہ اپوزیشن کو اعتماد میں لے گی۔کمیٹی میں جو بھی فیصلہ ہو گا اس کی منطوری ہم دیں گے۔ (ن غ)