اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں قطر کے شہزادے کی دستاویزات جمع کرا کے ن لیگ نے شکوک و شبہات مزید بڑھا دیئے ہیں ۔ پانامہ لیکس کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہوتا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جاتا ۔ خورشید شاہ کو پانامہ لیکس میں قطری شہزادے کے نئے کردار سے ہنگامہ بڑھنے کا خدشہ نطر آنے لگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے آ بیل مجھے مار والا کام کیا ۔ یہ چکر شاید سیف الرحمان نے چلایا ہے ۔ خورشید شاہ نے تحریک انصاف کی جانب سےترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کو عجیب فیصلہ قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ترک اسکولز کے اساتذہ کو ملک بدر کرنا غلط ہے ، اس معاملے کو سیاست سے الگ رکھا جائے ۔
پانامہ لیکس
قطر کے شہزادے نے شکوک و شبہات بڑھا دیئے