پانامہ لیکس

قومی دولت بیرون ملک منتقل کرنے والے کٹہرے میں آئیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی دولت بیرون ملک منتقل کرنے والے کٹہرے میں آئیں گے،پوری قوم سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے۔جمعرات کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست کا بہت اہم دن ہے،سپریم کورٹ کے بنچ پر بھرپور اعتماد ہے،پوری قوم سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سپریم کورٹ میں سچ کو ہی فتح حاصل ہوتی ہے،قومی دولت بیرون ملک منتقل کرنے والے کٹہرے میں آئیں گے۔