اسلام آباد: (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے اثاثے چھپانے پر قوم الیکشن کمیشن کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کے خلاف ایکشن کی منتظر ہے۔ سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کے اثاثے چھپائے، اس حوالے سے ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرادی ہے، اب قوم الیکشن کمیشن کے ایکشن کی منتظر ہے۔
پانامہ لیکس
مریم نوازکےاثاثے چھپانے پرصفدرعباسی کیخلاف ایکشن کے منتظرہیں:عمران خان