اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز پر زیر کفالت ہونے کا جھوٹا الزام بھی ختم ہوگیا‘ عمران خان کے پیدا کئے دوسرے ابہام بھی جلد ختم ہوجائیں گے‘ جن کا مقصد کیس لڑنا ہوتا ہے وہ عدالت میں ثبوت بھی پیش کرتے ہیں‘ مریم نواز مالی معاملات میں خودمختار ہیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز پر زیر کفالت ہونے کا جھوٹا الزام بھی آج ختم ہوگیا۔ مریم نواز کے ٹیکس سے متعلق دستاویزات بمعہ ثبوت عدالت میں موجود ہیں۔ عمران خان کے پیدا کئے گئے دوسرے ابہام بھی جلد ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ عمران سپریم کورٹ سے بھی جلد بھاگنے کی تیاری کریں گے۔ عمران خان پہلے بھی الزام لگا کر بھاگتے رہے ہیں جن کا مقصد کیس لڑنا ہوگا ہے وہ عدالت میں ثبوت پیش کرتے ہیں۔ عمران نے جو خیبر پختونخوا میں کیا وہ کسی کو دکھانے کے قابل نہیں۔ عدالت میں کیس لڑنے والے جھوٹ کی سیاست نہیں کرتے۔ مریم نواز مالی معاملات میں خودمختار ہیں محمد نواز شریف نے قوم سے جو وعدے کئے وہ پورے بھی کئے۔
پانامہ لیکس
مریم نواز پر زیر کفالت ہونے کا جھوٹا الزام ختم ہوگیا: مریم اورنگزیب