اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز کو وزیرا عظم ہاؤس سے رائے ونڈ محل لاہور بھیج دیا گیا جو تحریک انصاف کی پہلی فتح ہے‘دوسر ی کامیابی تب ملے گی جب وزیراعظم نواز شریف بھی یہاں سے چلے جائیں گے۔ وہ ہفتہ کو یہاں بنی گالا کے باہر میڈ یا سے گفتگو کررہے تھے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مریم نواز کو وزیر اعظم ہا?س سے نکال کر رائیونڈ محل بھیج دیا گیا اس کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوں مبارکباد دیتا ہوں۔ دوسر ی کامیابی تب ملے گی جب وزیراعظم نواز شریف بھی یہاں سے چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج جس طرح پہاڑوں کا سفر کرتے ہوئے بنی گالا پہنچے ہیں شائد وزیر اعظم ہاؤس بھی اسی طرح جانا پڑے ،ہم اس کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔
پانامہ لیکس
مریم نواز کو وزیر اعظم ہاؤس سے نکال کر رائیونڈ محل بھیج دیا گیا ۔فیصل واڈا