اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے حوالے سے سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کے وکیل نے مریم نواز کی کفالت کے حوالے سے اٹھائے گئے ایک نکتے پر جواب عدالت میں جمع کرا دیا ، ان کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ مریم نواز شریف شادی کے بعد 1992 کے بعد اپنے والد کی کفالت میں نہیں تھیں ۔ جسٹس عظمت سعید نے اس موقع پر وکیل سے استفسار کیا کہ کیا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جو تقریر کی تھی وہ حقائق پر مبنی ہے ؟
پانامہ لیکس
مریم نواز 1992 کے بعد والد کے زیر کفالت نہیں تھیں :وکیل وزیر اعظم