پانامہ لیکس

مسلح دہشت گردی سے زیادہ خطرناک معاشی دہشت گردی ہے: سراج

اسلام آباد (آئی این پی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلح دہشت گردی سے زیادہ خطرناک معاشی دہشت گردی ہے‘ خاص طبقہ قوم کو لوٹ کر اپنی باری کا انتظار کرتا ہے‘ ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں‘ سرکاری حیثیت کو ذاتی کاروبار کے لئے استعمال کیا گیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومتی وکلاء کی کہانی جلیبی کی طرح گھوم رہی ہے کیس عوام کے حق میں ہوا تو پاکستان کی بھلائی ہے۔ ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں خاص طبقہ قوم کو لوٹ کر اپنی باری کا انتظار کرتا ہے۔ کیس سیاسی تعصبات پر مبنی نہیں عوام کی خاطر لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح دہشت گردی سے زیادہ خطرناک معاشی دہشت گردی ہے سرکاری حیثیت کو ذاتی کاروبار کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ قانون اور احتساب ملک میں عام آدمی کے لئے ہے۔ (ن غ)