اسلام آباد (ملت + اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کے بھاگنے دن آ گئے ہیں ہم انہیں پکڑ پکڑ کر عدالت کے سامنے پیش کریں گے اور عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کرپشن کا اعتراف کر چکے ہیں انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اپنے اثاثوں کو چھپانے،کاغذات نامزدگی اور ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے تین مختلف کہانیاں بیان کر چکے ہیں ، اپنے ڈرائیور اور خانساماں کے نام پر کاروبار اور جعل سازی کا اعتراف کرنے کے بعد جرمانہ کے ساتھ ادائیگیاں بھی کر چکے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین خود کرپشن اور دوسروں کو انصاف کا درس دیتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے سر جھکا کر خود کو عدالت کے سامنے احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان 2012 ء کا حساب دینے کو تیار نہیں اور مسلم لیگ (ن) گزشتہ 50 سالوں کا حساب دے رہی ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ عمران خان کے بھاگنے کے دن آ گئے ہیں اور ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے انہیں پکڑ پکڑ کر عدالت کے سامنے پیش کریں گے اور عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، عمران خان اور جہانگیر ترین کالے دھن کے اعتراف کے باوجود استثنا مانگ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وعدے کے مطابق خود کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا ہے اور کسی قسم کا استثنا حاصل نہیں کیا ۔انھوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے عمران خان کو حساب دینا پڑے گا۔
پانامہ لیکس
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی قسم کا استثنا حاصل نہیں کیا