اسلام آباد(ملت آن لائن) پانامہ کیس فیصلہ کل سنایا جائے گا۔کون کون فیصلہ سننے جائے گا؟ سیاسی جماعتوں کی مشاورت شروع کر دی۔
تحریک انصاف، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور دیگر اپو زیشن کی اپنی اپنی سطح پر مشاورت، عمران خان تھوڑی دیر میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ عمران خان نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کر لیا۔ پارٹی کی سینئر لیڈر شپ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ہنگامی مشاورت کرے گی۔ پارٹی رہنماوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت نے بلاول سے اجازت مانگ لی۔ شیخ رشید نے فیصلہ سننے کے لئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کل تاریخی دن ہے فیصلہ سننے ضرور جاؤں گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بھی سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ۔ ترجمان جماعت اسلامی نے سینیٹر سراج الحق کے سپریم کورٹ جانے کی تصدیق کر دی۔ مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما بھی چودھری شجاعت حسین بھی فیصلہ سننے جائیں گے۔
عمران خان نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کر لیا۔ پارٹی کی سینئر لیڈر شپ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ہنگامی مشاورت کرے گی۔ پارٹی رہنماوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت نے بلاول سے اجازت مانگ لی۔ شیخ رشید نے فیصلہ سننے کے لئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کل تاریخی دن ہے فیصلہ سننے ضرور جاؤں گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بھی سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ۔ ترجمان جماعت اسلامی نے سینیٹر سراج الحق کے سپریم کورٹ جانے کی تصدیق کر دی۔ مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما بھی چودھری شجاعت حسین بھی فیصلہ سننے جائیں گے۔
پانامہ لیکس
کون کون فیصلہ سننے جائے گا؟ سیاسی جماعتوں کی مشاورت شروع