پانامہ لیکس

ملک کوجلاوطن وزیراعظم نہیں چاہیے: شیخ رشید

لاہور: (آئی این پی) شیخ رشید کی پیش گوئیاں، بڑے دعوے اور معلومات انکی مفرد پہچان۔ اب پھر دعوی کر دیا کہ چھبیس جون سے پانچ جولائی میں کچھ راستہ نکلے گا۔ ٹی او آرز کا معاملہ حل نہ ہوا تو عید کے بعد پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف ، جماعت اسلامی سب سڑکوں پر ہوں گے۔ حکمرانوں کو اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننے کا مفت مشورہ بھی دیدیا۔ لاہور میں افطار ڈنر میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو جلا وطن نہیں کل وقتی وزیراعظم چاہیے انٹرنیٹ پر حکمرانی نہیں چلے گی۔ شہباز شریف وزیراعظم بن جائیں ، چوہدری نثار آگے آ جائیں یا اسحاق ڈار مگر ضد کو چھوڑنا ہو گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے ہمیشہ اکثریت کے بل بوتے پر غلطیاں کی ہیں۔